کرک میں انڈس ہائی وے پر کوسٹر میں سلنڈر دھماکے سے 4 خواتین سمیت 14 باراتی جاں بحق

03 جنوری 2016 (19:46)

ذرائع کے مطابق باراتیوں کی بس پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی  کہ انڈس ہائی وے کرک کے قریب چنڈا میں کھائی میں جا گری ۔کوسٹرکے گرنے کے فورا بعد اس میں نصب گیس سلنڈر پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ۔ جس نے کچھ ہی دیر میں پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے دوران آٹھ مسافر موقعے پر ہی جھلس کر دم توڑ گئے ۔ جبکہ چھے مسافر ہسپتال پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے دوران ہی جاں بحق ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال لائے جانے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔