آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور ٹول پلازہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، ٹول پلازہ پر موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا، فورسز کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی، ٹرک میں گیارہ اہلکار سوار تھے، دوسری طرف پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے زریعے کیا گیا،جس میں چار کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024