کراچی: داعش سندھ کا سرغنہ اور سانحہ صفورا کا مرکزی کردار گرفتار

03 جنوری 2016 (19:22)

سی ٹی ڈی نے اندرون سندھ کارروائی کے دوران دہشتگرد داعش سندھ کے امیر عمر کاٹھیوعرف جلال کو حراست میں لے لیا،عمر کاٹھیو عرف جلال سانحہ صفورا کا سہولت کار اور کالعدم تنظیم کے سربراہ کا قریبی ساتھی تھا،گرفتار دہشتگرد کی اہلیہ سندھ میں داعش خواتین کا نیٹ ورک چلاتی تھی،ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ملزم کے موبائل فون سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ذریعے تفتیش کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جارہا ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔