پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کا اعلان تمام لوگوں کی مشاورت سے کیا گیا تھا تاہم اب راہداری روٹ میں تبدیلی سے سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے،سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کاجواب دیناحکومت کی ذمہ داری ہے،جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ راہداری کے منصوبے پر کوئی ڈیڈ لاک پیدا ہوِ لیکن حکومت کو چاہیے کہ راہداری منصوبےپرتحفظات کودورکیاجائے اورچین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جواب دئیے جائیں، راہداری منصوبہ قومی تعمیروترقی کا پراجیکٹ ہے،صورتحال واضح ہونے تک سخت رویہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے، اس منصوبے کا تمام صوبوں کو فائدہ پہنچنا چاہیے،ان کا کہنا تھا اقتصادی ترقی کے لیے قومی سطح پرہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا-
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024