سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی

03 جنوری 2016 (18:57)

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے بعض وجوہات پر تین جنوری کو کیے جانے والا اپنا دو روزہ دورہ پاکستان ملتوی کر دیا۔اب وہ سات جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔اپنے دورے میں سعودی وزیر خارجہ پاکستان کو چونتیس ملکی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام سےبھی ملاقات کرینگے ۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اتحاد میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے پر اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا پاکستان اپنے کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات کا منتظر ہے۔