دونوں ٹیموں نے پریکٹس برقی قمقموں کی روشنی میں کی۔ پریکٹس میں پنک بال کو استعمال کیا گیا۔ ایس این جی پی ایل کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ پنک بال پر کچھ تحفظات ہیں جو وقت کے ساتھ ختم ہوجائیں گے۔ یوبی ایل کے کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ وقت کے ساتھ اپنی شکل بدل رہی ہے۔ مستقبل میں مزید تبدیلیاں ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے نمایاں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میں امید ہے کہ فائنل کانٹے کا ہوگا۔ اس سے قبل گلابی گیند سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے جو میلبرن میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ہواتھا اور کانٹے دار مقابلہ آخری دن آسٹریلیا نے جیت لیاتھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024