ہالی وڈ کی تھرلنگ فلم موجاوے 6 جنوری کو سینیما گھروں میں تہلکہ مچا ئے گی

03 جنوری 2016 (14:43)

ہدایتکارموناہن کی اس فلم کی کہانی ایک سپرسٹار کے متعلق ہےجو حالات سے تنگ آ کرخود کشی کا ارادہ کرلیتا ہے. خود کشی کے لیے وہ ایک امریکی صحرا میں جاتا ہےجہاں جرائم کی دنیا کے ایک ڈان سے اس کی ملاقات ہوجاتی ہے.لیکن یہی ڈان بعد میں اس کا دشمن بن کراس کو کئی مشکلات سے دوچار کردیتا ہے.اس لیے موت کی تلاش میں صحرا جانے والا یہ سپرسٹارکئی طرح کے مشکل حالات میں گرفتار ہوجاتا ہے.کرائم تھرلر فلم میں اوسکر ایزاک، گیرٹ ہیڈ لنڈ، مارک وال برگ کے علاوہ لوئس برگوئن سمیت معروف اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں.فلم چھ جنوری کو امریکی سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی.