فروٹ سبزی منڈی میں گرانفروشی روکنے کیلئے افسروں کی ڈیوٹیاں لگادیں: ڈی سی او
لاہور(خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کی فروٹ و سبزی منڈیوںمیں شفاف نیلامی کے عمل کو یقینی بنانے اور اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے ٹاﺅن افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر فروٹ و سبزی منڈیوں کا وزٹ کریں گے۔ بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں ٹی ایم او راوی ٹاﺅن ملک ابرار، رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی میں محمد ریاض (کونسل آفیسر اقبال ٹاﺅن)، کاچھا فروٹ وسبزی منڈی میں عبدالخالق (سےکرٹری مارکےٹ کمےٹی)،سنگھ پورہ سبزی و فروٹ منڈی میں منصب سلطان(سےکرٹری مارکےٹ کمےٹی) اور ملتان روڈ سبزی و فروٹ منڈی میں (ٹی او فنانس اقبال ٹاﺅن) ندیم طاہر کی ڈیو ٹیاں لگا دی گئیںہیں۔ ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ مذکورہ افسران اپنی اپنی منڈیوں میں فروٹ و سبزیوں کی نیلامی کو شفاف اور گراں فروشی کی روک تھام کو یقینی بنائیںگے اورافسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی او آفس کو ارسال کریں گے۔