کپاس کے داموں میں مجموعی طور پر استحکام رہا

03 جنوری 2016

کراچی ( مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کپاس کے داموں میں مجموعی طور پر استحاکم جاری رہا۔ جبکہ کاروباری حجم میں نسبتاً کمی رہی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے اسپاٹ نرخ فی من 5250 روپے پر مستحکم رکھے۔ مونگ و کپاس میں فی من کپاس کے دامن 4700 تا 5600 روپے جبکہ 40 کلو گرام پھئی کا دام 2200 تا 3100 روپے رہا۔ کاٹن بروکرز کے مطابق بیرون ممالک خصوصاً بھارت سے وافر مقدار میں کپاس کی آمد بینک کلوزنگ کے باعث درپیش مالی بحران کے باعث ٹیکسٹائل ملوں نے خریداری سے محتاط روبہ اختیار کرکے آئندہ ہفتے خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کاٹن بروکرز کا کہنا ہے کہ پیداوار میں 32 فیصد غیر معمولی کمی کے باوجود کاروبار میں سست روی کا رجحان پایا گیا۔ کاٹن بروکرز کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ ہفتے بیرون ممالک سے کپاس کی زائد آمد پر کاروباری میں تیزی پیدا ہونے کے اچھے اثرات پائے جاتے ہیں۔