میکسیکو کے شہر ٹمیسکو میں نومنتخب میئر اپنے عہدے پر تعیناتی کے دوسرے دن ہی قاتلانہ حملے میں ہلاک
گیسیلا موٹا کو اپنے عہدے کا حلف لینے کے چند ہی گھنٹوں بعد نشانہ بنایا گیا .رپورٹس کے مطابق ان پر چار مسلح افراد نے حملہ کیا۔ پولیس نے ان میں سے دو حملہ آوروں کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا ہے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔ میکسیکو میں گذشتہ برس بہت سے میئرز کو مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ کرنے والوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔گیسیلا موٹانے صنعتی شہر تمکسو کو مجرمانہ سرگرمیوں اور منشیات سے پاک کرنے کا وعدہ کیا تھا۔