وزیراعظم نے زیر التواءریفنڈز کیسز جلد نمٹانے کی یقین دہائی کرائی ہے: شیخ عبدالروف

03 جنوری 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شیخ عبدالرﺅف نے پرائم منسٹرسیکریٹریٹ اسلام میں وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے منعقدہ اہم تقریب میں شرکت کی ،اس تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے نہ صرف رضا کارانہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیابلکہ بزنس کمیونٹی کے عرصہ دراز سے التوا کا شکار ریفنڈز کیسز بھی جلد نمٹانے کی یقین دہانی کرائی ،چیمبر کے نائب صدر شیخ عبدالرﺅف نے کہا کہ موجودہ کاروباری حالات کے پیش نظر حکومت کا یہ مثبت قدم یقینا بزنس کمیونٹی کیلئے ایک خوش آئند فیصلہ ہے ،مزید یہ کہ ابھی بھی بہت سارے ایسے معاملات ہیں جن پر فوری نظر ثانی ہونا بے حد ضروری ہے ،بلا شبہ ایسے فیصلے جو بزنس کمیونٹی کے مفاد میں ہوںان سے بزنس کمیونٹی کو ریلیف بھی ملے گا اورمایوس کاروباری حالات میںبھی بہتر ی آئے گی ،انہوںنے مزید کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہماری انڈسٹری پر مایوسی کے بادل منڈھلا رہے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ بزنس کمیونٹی سے مشاورت کر کے ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن سے کاروباری مشکلات حل ہو سکیں۔