نارنگ منڈی: شدید سردی اور نمونیا کے باعث 2 بچے جاں بحق

03 جنوری 2016

نارنگ منڈی (نامہ نگار) شدید سردی اور نمونیا کے باعث دوکمسن بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ نمونیا نے یہاں شدت اختیار کررکھی ہے۔ بتایا جاتا ہے محلہ پیر بخاری میں سجاد احمد واہلہ کی کمسن بھتیجی اور زاہد سٹریٹ میں وقاص احمد جاں بحق ہوگئے۔