فیصل آباد:ڈی ایس پی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، محفوظ رہے

03 جنوری 2016

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈی ایس پی کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق مکوآنہ پولیس لائن میں تعینات ڈی ایس پی امتیاز احمد رات گئے چک نمبر67گ۔ب سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث ڈی ایس پی امتیاز احمد کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈی ایس پی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے فوری ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی مگر ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔