تحقیق کے بغیر بھارتی الزامات سے مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں، وزیراعظم رینجرز اختیارات پر سب کے تحفظات دور کریں: یوسف گیلانی

03 جنوری 2016

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ ائربیس حملے کی تحقیقات سے پہلے الزامات لگانے سے پاکستان بھارت مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا معاملہ عدالت میں ہے، فیصلہ عدالت کریگی۔ رینجرز کے اختیارات پر وزیراعظم نوازشریف کو تمام پارٹیوں کے تحفظات دور کرنا چاہئیں۔