اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا لگوانے والے گروہ کے رکن کا 2 روزہ ریمانڈ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا لگوانے والے گروہ کے تیسرے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت سے 2 روزہ ریمانڈ لے لیا۔ ہفتہ کو ایف آئی اے حکام نے ملزم وسیم کو سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا۔ ملزم ویزا فارم پر کوائف درج کرتا تھا۔ اس سے 50 ویزا فارم برآمد ہوئے تھے۔