حاصل پور: جوئے کے اڈے پر چھاپہ 3 جواری گرفتار‘پولیس موبائل پر دھاوا بول کر تینوں ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے

03 جنوری 2016

حاصل پور (نامہ نگار) پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ تین جواری گرفتار، ساتھیوں کا پولیس موبائل پر حملہ، تینوں جواریوں کو زبردستی چھڑوا کر لے گئے۔ پولیس تھانہ سٹی میں مخبری پر غلہ منڈی میں جوئے کے اڈے پر اچانک چھاپہ مارا اور تین افراد کو موقع سے گرفتار کرکے پولیس موبائل میں لے جانے لگی تو ساتھیوں نے پولیس موبائل پر دھاوا بول دیا اور اپنے تینوں ساتھیوں کو چھڑوا کر لے گئے اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

ایس ایچ او رانا حاکم علی نے بتایا ملزمان اور انکے ساتھیوں کو جلد گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائیگا۔ حاصل پور کے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے کھلے ہوئے ہیں انکو فی الفور ختم کیا جائے۔