فیصل آباد:حق نواز قتل کیس کے تمام گواہ اور مدعی عدالتی حکم پر رہا

03 جنوری 2016

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حق نواز قتل کیس کا مدعی اور تمام گواہان عدالتی حکم پر رہا۔ عدالت کی جانب سے تمام گواہان اور مقدمہ کے مدعی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تمام 10گواہان اور مدعی مقدمہ عطا خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ تمام افراد کو پولیس نے سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جہاں کچھ ہی دیر بعد عدالت نے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔