کوئٹہ :حجام کی دکان میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک شخص جھلس کر زخمی

03 جنوری 2016

کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ میں حجام کی دکان میں گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکہ میں ایک شخص جھلس کرزخمی ہوگیا ۔پشتون آباد میھٹا چوک پر واقع حجام کی دکان میں گیس لیکج کے سبب علی الصبح دھماکہ ہوا اور دکان میں آگ لگ گئی جس کے باعث 34سالہ میرک خان جھلس گیا ۔