لاہور: ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے 2016ء کا پہلا مقدمہ درج کرلیا
لاہور (آئی این پی) ایف آئی اے سائبرکرائم نے سال 2016ء کا پہلا مقدمہ درج کرلیا۔ سائبر کرائم ونگ نے فیس بک ہیکر محمد نعیم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ہیکر محمد نعیم فیس بک پر لوگوں کی تصاویر اٹھا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ سائبر کرائم ونگ نے فیس بک ہیکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے 2016ء کو سوشل میڈیا کرائم روکنے کا سال قرار دیا ہے۔