محکمہ صحت نے خناق کے مریضوں کیلئے حفاظتی انتظامات کرلئے

03 جنوری 2016

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے خناق کے مریضوں کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔ روس سے ایک ہزار وائل منگوا لی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر نے نوائے وقت کو بتایا کہ خناق کا مرض اس صورت میں سامنے آتا ہے جب بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگائے جائیں۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ حفاظتی ٹیکے نہ لگائے جائیں۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں۔ 2013ء میں 160، 2014ء میں 80 اور 2015ء میں 154 مریض خناق کے سامنے آئے۔ تمام بنیادی طبی مراکز صحت پر حفاظتی ٹیکے دستیاب ہیں۔ جب خناق کے مرض کی صورت میں Anti Diphteria soriun ADS دستیاب نہیں تھی مگر اب روس سے منگوا لی ہے۔