تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان علالت کے باعث ہسپتال داخل وفاقی وزیر مذہبی امور نے عیادت کی

03 جنوری 2016

ایب آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان علیل ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بابا حیدر زمان کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ہسپتال میں بابا حیدر زمان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔