گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ لاہور پہنچ گئے
لاہور (این این آئی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی سے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ائر پورٹ پر دونوں شخصیات کا استقبال کیا۔