فیصل آباد:خناق کے مرض میں مبتلا بچہ الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) خناق کے مرض میں مبتلا ایک بچہ دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل پنڈی بھٹیاں کے رہائشی زاہد رسول نامی بچے کو شدید بیماری کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس میں خناق جیسے موذی مرض کی تشخیص کی گئی تھی۔