سیالکوٹ: بزنس مین کے گھر 2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی

03 جنوری 2016

سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ کینٹ کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں بزنس مین کے گھر ڈکیتی کی واردات، پانچ ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی، پرائز بانڈز اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پانچ ڈاکو بزنس مین عاطف منیر کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر خواتین اور بچوں و دیگر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور واردات کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے تین سو تولے زیورات، 35لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے کے پرائز بانڈز اور پانچ موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔