پشاور: کرپشن کیس میں تحصیلدار اور پٹواری کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

03 جنوری 2016

پشاور (این این آئی) پشاور کی احتساب عدالت نے مالی بدعنوانی میں ملوث ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل دار ملک عبدالرشید اور پٹواری ملازم حسین کے خلاف تفتیش مکمل ہونے پر انہیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ملزموں کو احتساب عدالت کے جج زرقیش ثانی کے سامنے پیش کیا گیا۔