داعش کا مسلمانوں کے کسی مکتبہ فکر سے تعلق نہیں: طاہر اشرفی

03 جنوری 2016

لاہور (آن لائن) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے داعش جیسی انتہاپسند تنظیموں کا مسلمانوں کے کسی مکتبہ فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مسلم علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ داعش جیسے فتنوں کو بے نقاب کرے اور نوجوان نسل کو اسلام دشمن فتنوں سے آگاہ کرے۔