وزیراعظم لون سکیم: 6500 تاجروں میں 5 ارب 80 کروڑ تقسیم کئے گئے

03 جنوری 2016

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے وزیراعظم کی یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت اب تک ملک بھر کے باصلاحیت تاجروں میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 6500 سے زائد قرضے تقسیم کئے ہیں۔ چوالیس ترقی پذیر اضلاع میں غریب ترین افراد کو 2 ارب روپے سے زائد مالیت کے تقریباً ایک لاکھ بلاسود قرضے بھی دئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں پچیس ہزار نوجوانوں کو ایسے شعبوں میں تربیت دی گئی ہے جن کی مانگ ہے۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت مزید 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔طلبہ کو صلاحیتیں بڑھانے کیلئے انٹرن شپ سکیم کی پیشکش کی جائیگی اور وظیفہ بھی ملے گا۔