2001ء میں اسامہ سابق امریکی وزیر دفاع رمزفیلڈکی وجہ سے بچ گئے تھے:ہلیری کلنٹن

03 جنوری 2016

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایک ای میل میں انکشاف کیا ہے کہ2001ء میں تورا بورا آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے 3رہنما اس وجہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے کیونکہ امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ اور سینٹرل کمانڈ کے جنرل ٹومی فرینک نے آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن تورا بورا آپریشن کے حوالے سے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی رپورٹ پر ایک ای میل میں لکھا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر رمز فیلڈ اور ڈک چینی نے اہم طالبان رہنمائوں کو ائرلفٹ کرنے کا حکم دیاتھا۔