حکمران کرپشن، رشوت خوری میں سب سے آگے ہیں: جہانگیر ترین

03 جنوری 2016

سیالکوٹ (نامہ نگار+ ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کیخلاف این اے 110 میں دھاندلی کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے جس کا جلد فیصلہ آئیگا اور اس حلقے سے تحریک انصاف بھرپور اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ دھاندلی سے مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی اور اقتدار میں آنے کے باوجود ملک وقوم کے مسائل حل نہ کئے۔ حکمران کرپشن، رشوت خوری میں سب سے آگے ہیں۔ مودی سے نوازشریف کی ملاقات کے بارے میں قوم کو پتہ چلنا چاہئے۔