جنڈیالہ شیر خان، ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

03 جنوری 2016

جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ دھیر دے موڑ کے قریب تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ننکانہ صاحب کے علاقہ کیڑے والی کے مراتب علی اور احمد علی موٹر سائیکل پر کامونکی سے اپنے گائو ں جا رہے تھے کہ دھیر دے موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔ شیخوپورہ سے گوجرانوالہ جانیوالے ٹرک نے بے قابو ہوکر ٹکر مار دی۔ 25 سالہ مراتب علی اور 16 سالہ احمد علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔