ایران اہم اور کلیدی ہمسایہ ہے: سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے کہا ہے اسلام آباد ایران کو اپنا اہم اور کلیدی ہمسایہ ملک سمجھتا ہے۔ خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چودھری نے سرکاری ٹیلیویژن کو انٹرویو میں کہاکہ ایران اور پاکستان کے تعلقات بہت ہی دیرینہ اور گہرے ہیں۔ مشرق وسطی کے بارے میں اسلام آباد کی پالیسی کے بارے میں کہا کہ پاکستان کی پالیسی دوسرے ملکوں میں عدم مداخلت پر استوار ہے۔ مشرق وسطی کے مسائل کو سیاسی اور پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔