سی ٹی ڈی پشاور کا کوہاٹ میں چھاپہ امیدوار کونسلر کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کا ملزم دہشت گرد گرفتار، 3 گرنیڈ برآمد

03 جنوری 2016

پشاور (این این آئی) سی ٹی ڈی پشاور کی ٹیم نے گذشتہ سال کونسلر حاجی ممتاز کے قتل میں ملوث دہشت گردکو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے تین دستی بم برآمد کرلئے، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ دہشت گرد رحیم بادشاہ سکنہ کرم ایجنسی کو تین دستی بموں سمیت حراست میں لیا گیا۔