ژوب میں چائنا اقتصادی راہداری روٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، صدرکوئٹہ چیمبر

03 جنوری 2016

کوئٹہ (این این آئی) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمال ترہ کئی نے وزیراعظم کی قومی لیڈر شپ کیساتھ ژوب کے مقام پر چائنا اقتصادی راہداری روٹ کے افتتاح کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف پسماندہ اور محرومیوں کے شکار بلوچستان میں معاشی خوشحالی آئیگی بلکہ یہ ملکی معیشت سمیت خطے کے ممالک کیلئے بھی امید کی کرن ثابت ہوگی اپنے بیان میں انہوں نے گزشتہ دنوں ژوب میں چائنا اقتصادی راہداری کے مغربی کے افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بلوچستان میں تجارت عروج پر پہنچے گی جس کے باعث لاکھوں بے روز گار نوجوانوں کو روز گار کے مواقع میسر آئینگے۔ روزگار ملنے کے بعد نوجوان ملک و قوم کی ترقی کا حصہ بنیں گے اور دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ پیکجز کے اعلانات سے بلوچستان کا مسئلہ سلجھنے والا نہیں بلکہ اس کیلئے حکومت کو یہاں کے نوجوانوں کو بہتر روزگار مواقع فراہم کرنا ہونگے مغربی روٹ کے افتتاح کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ اس کے کام کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک نہ صرف پہنچایا جائے بلکہ اقتصادی راہداری کا حصہ اکنامک زونز اور بجلی بنانے والے منصوبوں پر بھی عملدرآمد ہوگا انہوںنے کہاکہ مغربی روٹ سے متعلق بلوچستان کی سیاسی مذہبی قیادت کے تحفظات کو ختم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں تاہم اس سلسلے میں جن خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اسے بھی ختم ہوجانا چاہیے انہوں نے کہاکہ قومی اتفاق رائے اور مقامی لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی انتہائی مفید ثابت ہوگی جس پر وفاقی حکومت کو گامزن رہنا چاہیے انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کے مطابق اس روٹ سے سب سے زیادہ فائدہ اہلیان بلوچستان کو ملنا چاہیے اگر اقتصادی روٹ پر اس کے اصل روٹ کے مطابق عملدرآمد ممکن بنایا گیا تو یہاں معاشی خوشحالی آئیگی مذکورہ روٹ صوبے اور ملک کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے ممالک کیلئے بھی امید کی کرن ہے انہوں نے کہاکہ تجارت کا فروغ روز گار کے مواقع دینے کا سبب بنے گی جس پر بہت پہلے کام کیا جانا چاہیے تھا۔

سی پیک… اہم سنگ میل

1960ء کی دہائی کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو پاکستان زرعی معاشی، اقتصادی ، ...