ترقیاتی منصوبے، وارڈنز کی نااہلی، لاہور میں ٹریفک مسائل گھمبیر ہو گئے
لاہور(سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وارڈنز کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث ٹریفک کا مسئلہ گھمبےر صورتحال اختےار کر گےا ہے۔گزشتہ روزشہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹرےفک کا بد ترےن جام ہو گےااور لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنے رہے۔ تفصےلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز تمام اہم شاہراہوں پر ٹرےفک گھنٹوں جام رہی جبکہ وارڈنز ٹریفک کو چلانے کی بجائے سڑکوں سے غائب ہو گئے۔مختلف ترقےاتی کاموں اور اورنج ٹرےن سسٹم کی تعمےر کی وجہ سے پہلے ہی شہر مےں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے ۔دوسری جانب تجاوزات کی وجہ سے بھی سڑکیں سکڑ گئی ہیں۔عملہ تہ بازاری ‘ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کاغذوںتک محدود ہوکر رہ گئے ہیںصورتحال پر شہریوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کی ناقص حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے ۔وزےر اعلی پنجاب اس صورتحال کا نوٹس لےں۔