پسٹل پکڑ کر موبائل سے سیلفیاں لینے والا نوجوان اچانک گولی چلنے سے ہلاک

03 جنوری 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں پسٹل پکڑ کر موبائل پر سیلفیاں بنانے والا 24 سالہ نوجوان اچانک گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا کارروائی سے انکار پر پولیس نے لاش ورثاءکے حوالے کردی معلوم ہوا ہے کہ تھانہ شاہدرہ کے علاقہ چوکی بیگم کوٹ مین بازار کے رہائشی منور کا بیٹا عثمان نے گذشتہ روز دکان کے سکیورٹی گارڈ سے پستول لیکر موبائل سے سیلفیاں بنا رہا تھا کہ اس دوران اچانک پستول کا ٹریگر دب گیا اور گولی عثمان کے سینے میں لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، فوری طبی امداد کے لئے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ شاہدرہ پولیس کے مطابق عثمان کے ورثاءنے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔ نوجوان بیٹے کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔