ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، 6 افرادشدید زخمی

03 جنوری 2016

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک اورچھ افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا کہ جی ٹی روڈ کی آبادی منوں آباد کالاشاہ کاکو کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے باعث نوجوان عباس علی شدید زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال میں لایا گیا۔ جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ شاہدرہ کہ قریب دو موٹر سائیکلیں آپسمیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو عورتوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔