اورنج ٹرین منصوبہ: ضلعی انتظامیہ ایل ڈی اے سے مکمل تعاون کرینگے: امین وینس

03 جنوری 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) سی سی پی او لاہور کےپٹن (ر)محمد امےن وےنس نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرےن کے روٹ پر ضلعی پولےس اور ٹرےفک پولےس کے حوالہ سے آنے والے تمام مسائل کے حل کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور اےل ڈی اے سے مکمل تعاون کےا جائے گا اور روٹ پرآنے والے گھروں کی منتقلی اور لاءاےنڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول مےں رکھا جائے گا شہر مےں تجاوزات کے حوالہ سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے مکمل تعاون کےا جا رہاہے اور جہاں کہےں بھی لاءاےنڈ آرڈر کی صورتحال بنی وہاں پولےس اور انتظامےہ ملکر معاملے کا حل کرےں گے ان خےالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر مےں اورنج لائن ٹرےن اور شہر مےں تجاوزات کے خلاف کرےک ڈاﺅن کے حوالے سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، اےل ڈی اے اور پولےس کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے کےا۔ اس موقع پر ڈی جی اےل ڈی اے احد چےمہ ، ڈی سی او لاہور کےپٹن (ر)محمد عثمان ،اےس اےس پی وی وی آئی پی سکےورٹی اطہر اسماعےل، سی ٹی او طےب حفےظ چےمہ،اےس اےس پی سی آئی اے محمد عمر ورک،اےس پی سکےورٹی کےپٹن (ر) لےاقت علی ملک، تمام ڈوےژنل اےس پےز ، اسسٹنٹ کمشنزرز اور اےل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی ڈی جی اےل ڈی اے احد چےمہ نے اس موقع پر کہا کہ اورنج لائن ٹرےن منصوبہ کے روٹ پر آنے والے تمام گھروں کے مالکان سے خوش اسلوبی سے معاملات طے کےے جائےں گے اور ان کو دےگر مقامات پر منتقل کےا جائے گا۔