لاری اڈہ: لڑائی کے دوران زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا

03 جنوری 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ لاڑی اڈہ کے علاقہ میں چھریوں کے وارسے شدید زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجو ا دی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا معلوم ہو اہے کہ تھانہ لاڑی اڈہ کے علاقہ اقبال پارک کچی آبادی کے رہائشی علی رضا کی والدہ تسلیم بی بی کا کچھ سامان بلال نامی شخص کے پاس پڑا تھا جبکہ بلال سامان کی واپسی سے مسلسل انکاری تھا جمعرات کے روز علی رضانے بلال سے سامان کی واپسی کا تقاضا کیا لیکن بلا ل نے سامان کی واپسی سے دوبارہ انکار کر دیا جس پر جھگڑا ہو گیا اور بلا ل اور اس کے والد طلعت نے چھریوں کے وار کرکے علی رضا کو شدید زخمی کر دیا اور 2روز تک زیر علاج رہینے کے بعد علی رضا گذشتہ روز دم توڑ گیا پولیس نے علی رضا کی والدہ کی درخواست پر قتک کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔