ایف آئی اے نے انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے پھالیہ میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلر بوٹا زمینی راستے سے پاکستانیوں کو یونان بھجواتا تھا جس پر اس کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم نے گزشتہ روز پھالیہ میںچھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔