پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے 83 گرانفروش گرفتار، 19 جیل منتقل
لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران836مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر27دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 38,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 64 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر83افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔