نامعلوم افراد نے بیدردی سے بھٹہ مزدور کو قتل کر ڈال
فیروز والا (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے بیدردی سے بھٹہ مزدور کو قتل کر ڈالا۔ مقتول کی لاش مکان کے کمرے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ پٹھان کے رہائشی نوجوان ریاض مسیح قصبہ ٹیپالہ دوست محمد (مرید کے ) بھٹہ پر مزدوری کرتا تھا۔ بھٹہ مالک سے اپنی اجرت حاصل کر کے اپنے کواٹر پر چلا گیا۔ نامعلوم افراد نے اسے کمرے میں ہی قتل کرڈالا۔ بعد اسکی نعش کمرے میں بند کردی۔ اور قریب ہی کہیں اور سوٹا پھینک کر فرار ہوگئے۔ صدر پولیس مرید کے نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی نعش کمرے میں بند رہنے سے بدبو کمرے سے باہر آنے پر اسکی ہلاکت کا پتہ چلا۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔