نوجوان اور شیر خوار بچہ پر اسرار طور پر ہلاک

03 جنوری 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں 20 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشئی تھا اور زیادہ نشہ کرنے سے اس کی موت ہوئی معلوم ہو اہے کہ تھانہ بادامی باغ کے علاقہ کا رہائشی 20سالہ اقرار کی نعش شیر شاہ روڈ کے قریب پڑی تھی حالات مشکوک ہونے پر لاش مردہ خانے بھیجوا ئی جبکہ معلوم ہو اہے کہ متوفی نشئی تھا۔ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں 9دن کا بچہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا عمران کی چند ماہ قبل دونوں نازیہ سے ناراضگی ہو گئی چند روز قبل نازیہ بیٹے کی ماں بن گئی اور اس کا نام شان رکھا گیا گذشتہ روز نازیہ اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ سسرال پہنچ گئی سسرال والوں نے نازیہ کو گھر میں رکھنے سے انکار کر دیا جبکہ نازیہ زبردستی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرتی رہی اسی دوران نازیہ نے دیکھا تو ننھا شان ہلاک ہو چکا تھا جبکہ سسرالیوں کا کہنا ہے کہ بچہ نازیہ کے سسرال آنے سے پہلے ہی ہلا ک ہو چکا تھا۔