پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی ملزم سمیت 4 گرفتار

03 جنوری 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مخبری پر ایک شراب خانے پر چھاپہ مارا تو شراب فروخت کرنے والے افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک شراب فروش زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے پیچھا کرکے چار شراب فروشوں کو حراست میں لے لیا ،ایک ملزم نے گھر میں پناہ لے لی اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا مگر پولیس کے ملزم کو قابو کرلیا ،اہل خانہ محفوظ رہے۔
مضر صحت گوشت فروخت کرتے 2 قصاب گرفتار
فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے چھاپے مار کر مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہوئے دو قصاب پکڑے گئے۔ گوشت قبضہ میں لے لیا۔ قصاب فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ناقص گوشت فروشخ ہو رہا ہے جس پر ٹیم نے چھاپہ مار کر ناقص گوشت قبضہ میں لے لیا۔ قصاب فرار ہوگئے۔ پولیس نے صداقت وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔