آئی جی پنجاب پولیس کا سابق ایس ڈی پی او سیٹلائٹ ٹاﺅن گوجرانوالہ محمد اعظم کیخلاف از سر نو محکمانہ کارروائی کا حکم
لاہور (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے سابق ایس ڈی پی او سیٹلائٹ ٹاون گوجرانوالہ محمد اعظم کیخلاف ازسر نو محکمانہ انکوئری کا حکم دیدیا محمد اعظم و دیگر پولیس افسروں و اہلکاروں نے شاہدرہ کے رہائشی غلام شبیر ڈوگر اور اس کے 3ساتھیوں کو گاڑی سے چرس برآمد ہونے کے مقدمات درج کئے تھے ان مقدمات کی تحقیقات کرنیوالے افسروں نے ان افراد کو بے گناہ قرار دیا غلا م شبیر ڈوگر نے مقدمہ میں رہائی کے بعد ایس ڈی پی او سیٹلائٹ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف درخواست دی کہ انھوں نے مخالفین کیساتھ ساز باز کرکے انھیں جھوٹے مقدمے میں پھنسوایا عدالت نے با عزت بری کر دیا لیکن ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو درخواست دی جس پر افسروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔