ڈکیت گینگ کے 3 ملزم گرفتار‘ اسلحہ، نقدی برآمد

03 جنوری 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران قمر نے ندیم عرف دیما گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی ،موٹر سائیکل اور 3پسٹل برآمد کر لئے معلوم ہو اہے کہ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکامات پر تھانہ کوٹ لکھپت کے ایس ایچ او عمران قمر نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے خطرناک ملزمان ندیم عرف دیما، علی اور اختر رشید کو گرفتار کر کے 2لاکھ 10ہزار نقدی ، موٹر سائیکل اور3پسٹل برآمد کر لئے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...