پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن سرکل آفیسر لاہور ریجن زبیر اخلاق نے پٹواری کو 35ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا معلوم ہو اہے کہ محمد اشرف نے ڈرایکٹر لاہور ریجن طارق محمود کو درخواست دی کہ محمد حسین پٹواری فیروزوالا نے مسلسل رشوت مانگ رہا ہے اور ادائیگی کے باوجود مزید 35ہزار رشوت دینے پر مجبور کر رہا ہے جس پر سرکل آفیسر زبیر اخلاق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی دگئی اور پٹواری محمد حسین کو 35ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم سے تفتیش جاری ہے۔