ایک تصویر ایک کہانی

03 جنوری 2016

بی بی پاک دامن میں علی حسن 10سال کی عمر میں مٹی کے دیئے اور مٹی کے کھلونے فروخت کرتا ہے بہاولپور سے لاہور مزدوری کیلئے آیاہے باپ بہاولپور میں پرچون کی دکان چلاتا ہے، بیماری کی وجہ سے مزدوری نہیں کرسکتا اس نے بتایا ہم تین بہن بھائی ہیں والد نے سکول میں داخل کرایا لیکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے باپ کے ساتھ دکان پر بیٹھنا شروع کردیا غریبی بہت کچھ کروادیتی ہے جو کماتا ہوں پندرہ بیس دن کے بعد ماں باپ کو بھیج دیتا ہوں جس سے گھر کا خرچہ چل رہا ہے میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں تعلیم حاصل کروں اور پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بنوں اور والدین کی خدمت کروں، لیکن اللہ کی مرضی غریبوں کے بچے غریب ہی رہتے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ میرے بہن بھائی تعلیم ضرور حاصل کریں، ہمت مرد اںکی مدد خدا میں ہمت سے کام کررہے ہیں(فوٹو:اعجاز لاہوری)