پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور( خصوصی رپورٹ) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول شرق پور روڈ رانا بھٹی سٹاپ کے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مدرسہ دارالسلام جامع مسجد ابوبکر صدیق اے بلاک فیصل ٹائون گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تاج پورہ کینٹ ، بسم اللہ پبلک ماڈل سکول موضع پاجیاں رائے ونڈ روڈ‘مدرسۃ مبین القرآن گلی نمبر 8فرخ آباد شاہدرہ گیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد292تھی۔