نیوسکول پروگرام سے منسلک سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 11جنوری سے شروع ہوگا

03 جنوری 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبہ ’’نیو سکول پروگرام‘‘ سے منسلک سکولوں کا گیاراہوں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 11جنوری سے صوبہ بھر میں شروع ہو گا پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق اس امتحان میں کامیابی کے لئے 50فیصد طالبعلموں کا،33فیصد اوسط نمبر حاصل کرنا ضروری ہے اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لینا ہے