مسلم خواتین حضرت فاطمہ الزہراؓ کو آئیڈیل بنائیں: علامہ ریاض حسین

03 جنوری 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ مسلم خواتین حضرت فاطمۃ الزھرا کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔دختران اسلام پردہ و حجاب کو اختیار کریں اور عریانی و فحاشی سے اپنا دامن بچائیں۔ اسلام نے عورتوں کو سب سے زیادہ حقوق اور عورت کو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کی حیثیت سے عزت و احترام دیا ہے۔ مسلم خواتین دینی اقدار و روایت کو اپنائیں ۔ دختران اسلام مغرب پرستی کی بجائے اسلام پرستی کی روش اختیار کریں کیونکہ دنیا و آخرت کی کامیابی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں خواتین کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ خواتین کی آزادی کے نام پر بے راہ روی کو فروغ دیاجارہا ہے۔ خواتین اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔